لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی: علی امین گنڈاپور

0

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے، وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھےگا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے سے صوبے میں وزرا، اراکین، ورکرز کو اٹھایا جارہاہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کےحکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی، حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔

علی امین گنڈا پور بولے رکاوٹوں، مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران 3 مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی، ہماری ایک پارٹی ہے، پختون ہیں،گھر آئےمہمان کی قدر کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.