بھارت: بندر شراب کی دکان میں گھس کر شراب پی کر مدہوش، ویڈیو وائرل
بھارت میں ایک بندر شراب کی دکان میں گھس کر شراب پی کر مدہوش ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مادہ بندر ایک شراب کی دکان میں داخل ہوئی اور دکان میں تھوڑی دیر گھومنے کے بعد اس نے شراب کی ایک سیل بوتل کو بہت مہارت سے کھولا اور شراب پی گئی۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں بندر کو دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر دکان میں رکھے ڈبوں پر مدہوش حالت میں موجود ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اداروں کو جیسے ہی واقعے کا علم ہوا، تو انہوں نے فوری دکان میں پہنچ کر بندر کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
