اینڈرائیڈ فونز کی وہ خفیہ سیٹنگ جس سے آپ ڈیلیٹ میسجز پڑھ سکتے ہیں
مختلف میسجنگ ایپس میں روزانہ اربوں میسجز بھیجے جاتے ہیں اور بیشتر افراد غلطی سے ایسے پیغام بھیج دیتے ہیں جو وہ سینڈ کرنا نہیں چاہتے۔
اب آپ کو کسی میسج کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے اور جب فون میں ایپ اوپن کرتے ہیں تو وہ پہلے ہی ڈیلیٹ ہوچکا ہوتا ہے۔
ویسے تو ایسا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا جس سے ڈیلیٹ ہونے والے میسجز کو واپس بحال کیا جاسکے۔
تاہم اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو ہاں اس میں ایسی ایک خفیہ سیٹنگ موجود ہے جس سے آپ ڈیلیٹ ہونے کے بعد بھی کسی میسج کا ٹیکسٹ پڑھ سکتے ہیں۔
اس سیٹنگ کو نوٹیفکیشن ہسٹری کہا جاتا ہے اور جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس میں فون میں موصول ہونے والے نوٹیفکیشنز بشمول ٹیکسٹ، ای میلز اور میسجنگ ایپس کی چیٹس کی ہسٹری موجود ہوتی ہے۔
اینڈرائیڈ فون کے اس خفیہ فیچر میں آپ گزشتہ 24 گھنٹوں کے الرٹس کو سیٹنگز ایپ میں دریافت کرسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن ہسٹری سے آپ کو یہ شناخت کرنے میں بھی مدد ملتی ہے کہ کونسی ایپس ایسے نوٹیفکیشنز بھیجتی ہیں جن کی آپ کو پروا نہیں ہوتی۔
