نال گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، بیزن پور میں تعداد میں اضافہ
کوئٹہ : نال اور گردونواح کے مختلف علاقوں، بالخصوص بیزن پور ایریا میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث خواتین اور بچے خوف میں مبتلا ہیں۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام اور میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بیزن پور سمیت نال کے دیگر علاقوں میں فوری طور پر آوارہ کتوں کے خلاف م¶ثر مہم شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔
