سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔فتنہ الہندوستان کے جہنم واصل دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدارمیں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
