کوئٹہ میں سردیوں سے قبل ہی گیس پریشرمیں کمی

0

کوئٹہ (ایریارپورٹر)کوئٹہ میں سردیوں سے قبل ہی گیس پریشرمیں کمی کے شکایات، عوام کی مشکلات میں اضافہ صوبائی حکومت اور متعلقہ محکمہ حکام نوٹس لیں مشرق سے بات چیت کرتے ہوئےہزارگنجی کے متعدد علاقوں کے مکین کلی بڑیچ ٹاو¿ن زہری ٹاو¿ن کلی لعل آباد محمد حسنی کاکڑ ٹاو¿ن بخاری ٹاو¿ن کلی حبیب محمد حسنی ودیگر کے رہائشیوں عبدالخالق ذاکر،حاجی عبد الغفار، حاجی شہزادہ ،گل آغا نے بتایا ہے کہ بلوچستان سے حاصل ہونے والی گیس سے صوبے کی عوام محروم، کوئٹہ میں کم پریشر اور لوڈشیڈنگ پرہزار گنجی کے تاجر اتحاداور مکین کو تشویش میں مبتلا کیا ہے انہوں نے بتایاکہ بلوچستان سے قدرتی گیس کے ذخائر حاصل ہونے کے باوجود صوبے کے عوام طویل عرصے سے گیس کی قلت اور کم پریشر کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ اب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہری بھی گیس کی مناسب فراہمی سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گیس صرف صبح، دوپہر اور شام کھانے کے اوقات میں مختصر دورانیے کے لیے فراہم کی جاتی ہے، تاہم ان اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث شہریوں کے لیے چولہا جلانا مشکل ہے بلوچستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والی گیس سے خود صوبے کے عوام کو محروم رکھنا عوام میں احساسِ محرومی اور ناانصافی کے تاثر کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہے انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو مناسب پریشر کے ساتھ بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تاکہ سردیوں کے دوران عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بصورت دیگرہزارگنجی کے تاجر اتحاد سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرنے کےبعد اگلا لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.