پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار

0

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال سے را کا خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ہدایت اللہ، محمد مجاہد، تسلیم حسنین اور طارق اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 7 آئی ای ڈیز، 26 ڈیٹونیٹرز اور 48 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی۔

 

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 22 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں ایک ماہ کے دوران 4601 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 402 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 

کومبنگ آپریشنز کے دوران 166,553 افراد کو چیک کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.