چین کا ایران سے حوثیوں پر اثرو رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ چین کا ایران سے حوثیوں پر اثرو رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ
چین نے سعودی عرب کی درخواست پر تہران سے رابطہ کیا، رائٹرز کے مطابق چین نے ایران سے کہا ہے وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور باب المندب میں کشیدگی کم کرنے میں مدد کریں۔
چین نے سرکاری طور پر تحمل، مذاکرات اورمحفوظ بحری آمدورفت کی بحالی پر زوردیا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ نہیں چاہتا خطے کی کشیدگی یمناور بحیرہ احمر تک پھیلے، چین نے تمام ممالک کی خود مختاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔
