کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

0

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، مزار قائد کے اطراف کسی بھی جلسے، جلوس کی اجازت نہیں، فیصلہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سٹریٹ موومنٹ کے تحت قافلہ آج کراچی پہنچے گا، سہیل آفریدی ریلی کی صورت میں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، گرو مندر سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچیں گے۔

 

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے فول پروف انتظامات کر لئے، مزار قائد کے اطراف اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.