بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر

0

بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے اور ہسپتال منتقلی کے معاملے پر ڈاکٹر عظمیٰ خان کی جانب سے دوسری توہینِ عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، درخواست میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے اور انہیں بچوں سے فون پر بات کی سہولت نہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 18 اگست کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

درخواست میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے جبکہ ڈاکٹر عظمیٰ خان، علیمہ خان اور قاسم زمان کو ملاقات سے روکنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

 

درخواست کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی جمع کروائی گئی ہیں، جبکہ اضافی دستاویزات کے لیے دو متفرق درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی درخواستوں میں بھی اضافی دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.