سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ایک تولہ 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوگیا
ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا، ایک تولہ سونا 5700 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 700 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 24 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
