بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
بنگلہ دیشی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت رویہ رکھتا ہے۔
ہمایوں کبیر کاکہنا تھا کہ اس معاملے میں بنگلہ دیش قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھے گا، پاکستان کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ عملی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور دونوں ممالک کے عوامی روابط بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم طارق رحمان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
