ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہئے اور خبردار کیا کہ ایسا ہونے کی صورت میں بہت برے نتائج سامنے آئیں گے۔

ٹرمپ کے یہ نئے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ نے حالیہ دنوں میں ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ خطے میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی موجود ہیں۔

 

واشنگٹن ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی تفصیلات جاری کرنے والا ہے، امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کی زد میں ایران کے بڑے تجارتی شراکت دار، جن میں چین بھی شامل ہے، آ سکتے ہیں۔

 

آبنائے ہرمز ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی کا ایک اہم مرکز بنی ہوئی ہے اور اس آبی گزرگاہ سے تیل بردار بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق پورے خطے پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے زمینی علاقوں پر بھی امریکا کا کنٹرول ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ سے امریکی فوجی آپشنز محدود نہیں ہوئے، ایران کے خلاف امریکا کے فوجی آپشنز اب بھی موجود ہیں۔

 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں مہنگائی ریکارڈ سطح پر ہے، ایران کے پاس پیسہ نہیں، بحریہ اور فضائیہ نہیں، جبکہ وہ اپنے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھی تنخواہیں ادا نہیں کر رہا، ایران میں افراطِ زر 350 فیصد تک پہنچ چکا ہے، اب ہم صرف یہ دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

 

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا کو اس پورے خطے پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جس میں آبنائے ہرمز کے ساتھ ساتھ اس سے متصل زمینی علاقے بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.