حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرزکے مارجن میں اضافہ کردیا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیلرز کے مارجن میں ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مارجن میں اضافے سے پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 9 روپے 98 پیسے ہوگیا جب کہ ڈیزل پر بھی ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن بھی 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹرتھا۔
