اقوامِ متحدہ کی قیادت کی دوڑ میں شریک امیدواروں کا تعارف
مبصرین کے مطابق اس مرحلے پر کسی ایک امیدوار کو واضح طور پر فیورٹ قرار دینا مشکل ہے، کیونکہ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان اتفاقِ رائے موجود نہیں، پہلی غیر رسمی رائے شماری میں کوسٹا ریکا کی ربیکا گرینسپن سب سے آگے رہیں۔
دوسرے امیدواروں میں ارجنٹائن کے رافیل گروسی (بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ)، چلی کی مشیل باشیلیٹ، ایکواڈور کی ماریا فرنانڈا ایسپینوسا، گیانا کی کیرولین روڈریگز برکیٹ، ایکواڈور کی ایوون اے باکی، یوگنڈا کے اولارا اوتونّو اور سینیگال کے ماکی سال شامل ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں کسی امیدوار کو کم از کم 9 ووٹ درکار ہوں گے، تاہم اسے مستقل اراکین امریکا، برطانیہ، چین، فرانس اور روس میں سے کسی ایک کے ویٹو سے بھی بچنا ہوگا، سلامتی کونسل کی سفارش کے بعد جنرل اسمبلی نئے سیکریٹری جنرل کی منظوری دیتی ہے۔
