کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

0

نیشنل ای او سی کے مطابق کراچی وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی، غربی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، کراچی کے 6 اضلاع میں جون میں پولیو وائرس کا سراغ نہیں ملا تھا، جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں چمن، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس ملا ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بنوں اور پشاورکے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ملنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں راولپنڈی میں جولائی میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.