چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی دھمکی دے دی

0

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ شاید کچھ دن بعد ہم اس اسمبلی کا حصہ نہ رہیں، آپ کو اپنے سٹائل کی جمہوریت مبارک، آپ نہیں چاہتے ہم اس سسٹم کا حصہ رہیں، لہٰذا ہم کچھ دنوں میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف سینئر سیاستدان ہیں، وہ جو فیصلہ کریں، اگر آپ کہتے ہیں ہم اس کونے میں نا رہیں تو ہم چلے جائیں گے، اس جمہوریت کو اگر بچانا ہے تو جو باتیں کہی ان پر غور کریں۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے سپورٹرز اور ووٹرز کو کہا کوئی الشفاء انٹرنیشنل اسپتال نہ جائے، ہم نے کہا سپریم کورٹ آرڈر کا احترام کیا جائے اور کوئی ویڈیو نہ بنائے، کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے بانی پی ٹی آئی کا علاج صحيح نہ ہو۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی لوگ ہیں جو اس عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، وہ کون ہیں جو عمران خان کو غلط ہسپتال لے گئے، وہ کون تھے جو ایک گھنٹے کے اندر اندر عمران خان کو واپس لے گئے، کوئی لوگ ہیں جو اس کو سبوتاژ کرتا ہے۔

 

قبل ازیں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا، جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بہت بڑی بدقسمتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل واضح تھا، کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام تھا تو نظر ثانی ہو سکتی تھی، چاہتے ہیں سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہو، اس کی توقع نہیں تھی کہ کسی اور ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.