بلوچستان

باغبانہ میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، تین منشیات فروش گرفتار

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
خضدار، یکم جنوری 2026: باغبانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ایس ایس پی خضدار شہزاد عمر عباس بابر اور ایڈیشنل ایس پی عبدالقدوس دہوار کی قیادت میں، ڈی ایس پی محمد رفیق مینگل کی نگرانی میں ایس ایچ او باغبانہ حبیب بابئی اور ان کی خصوصی ٹیم نے دیوانی پشک ایریا میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر گرینڈ آپریشن کیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی، جس پر پولیس نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔ نتیجتاً تین منشیات فروش موسیٰ، جمعہ اور سید محمد کو گرفتار کر کے 21 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ چار ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے پہاڑی علاقے میں فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button