معاشی پالیسیاں امریکہ کے ہاتھ میں ہیں، عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی : مولاناعبدالقادر
کوئٹہ : جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا محمد حیات نائب امیر مولانا عبدالروف نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی سرپرست مولانا خدائے نظر نائب امیر مفتی رحمت اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی حاجی حیات اللہ کاکڑ جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی سرپرست مولانانعمت اللہ صوبائی سالار عبدالولی ودیگر نے کہا کہ 23 جون مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نااہل حکمران کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ان کرپٹ حکمرانوں نے چالیس سال ملک لوٹ کر اب مزید عوام کی خون چوس رہے ہیں ناکام اور غلامانہ پالیسیوں کی تسلسل سے مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نااہل حکمران کے پاس غریب عوام کا درد نہیں صرف اپنی نسلوں کے لیے تجوریاں بھرا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام 23 جون کو نکل کر اس غریب مکا پالیسیوں کو مسترد کرے ملک کے معاشی پالیسیاں اس وقت مکمل امریکہ کے ہاتھوں میں ہیں غریب عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی یہاں تک کے عوام خودکشیوں اور بچے برائے فروخت کررہے ہیں دو سے تین گنا ہوشربا اضافہ سے قوم کا جو حشر کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہے طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا ہے غریب مکا پالیسی ملک میں محنت کش اورمزدورں کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ہے 23 جون مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی وجلسہ عام میں عوام، تاجر، ٹرانسپورٹرز، ملازمین بھرپور شرکت کرے۔