معروف کاروباری، سماجی اور قبائلی شخصیت میر امان اللہ جمالدینی پر مبینہ طور پر بے رحمانہ تشدد کیا گیا۔
تفتان میں ایک نہایت دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کسٹم کالیکٹر تفتان کی جانب سے معروف کاروباری، سماجی اور قبائلی شخصیت میر امان اللہ جمالدینی پر مبینہ طور پر بے رحمانہ تشدد کیا گیا۔ اس واقعے نے علاقے میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
اس افسوسناک واقعے کی سیاسی و قبائلی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر حاجی عبدالعلیم صادق سمالزئی نے بھرپور اور سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی کاروباری، سماجی اور قبائلی شخصیات صوبے کا سرمایہ ہیں اور ان پر اس طرح کا بے ایمانہ تشدد کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر حاجی عبدالعلیم صادق سمالزئی نے مطالبہ کیا کہ کسٹم کالیکٹر تفتان کی جانب سے کیے گئے اس مبینہ تشدد کے خلاف فوری اور شفاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ آئندہ کسی سرکاری افسر کو قانون ہاتھ میں لینے کی جرات نہ ہو۔
عوامی اور تاجر حلقوں نے بھی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔