صدرِ پاکستان کی جانب سے قطر کے قومی دن پر مبارکباد
اسلام آباد، 18 دسمبر 2025:
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ریاستِ قطر کے قومی دن کے موقع پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطری عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرپا برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
صدر زرداری نے امیرِ قطر کی قیادت میں قطر کی نمایاں ترقی اور کامیابیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ خطے اور عالمی سطح پر قطر کا مثبت کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
صدرِ مملکت کے مطابق توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا جبکہ افرادی قوت اور عوامی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوط بنیاد ہیں۔ صدر زرداری نے پاکستان اور قطر کی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
Comments are closed.