وفاقی وزیر خزانہ نے سینٹر فار گورنمنٹ ڈیٹا اینالیٹکس کا افتتاح کیا

25

 اسلام آباد، 17 دسمبر 2025: وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ہیڈکوارٹر میں سینٹر فار گورنمنٹ ڈیٹا اینالیٹکس کا افتتاح کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مرکز جدید ڈیٹا اینالیٹکس ٹیکنالوجیز، مشین لرننگ، اور مصنوعی ذہانت پر مبنی آڈٹنگ کے لیے استعمال ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری اداروں کے تمام دستیاب ڈیٹا تک ڈیجیٹل رسائی یقینی بنائی جائے، تاکہ شفافیت اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے کہا کہ آڈٹ کو گورننس میں بہتری کے مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اقدامات جیسے AMIS اور ڈیٹا اینالیٹکس ٹولز کی مدد سے کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

Comments are closed.