وفاقی محتسب نے 25 لاکھ سے زائد افراد کو ریلیف فراہم کیا، عوامی رسائی میں بے پناہ اضافہ
اسلام آباد، 17 دسمبر 2025: وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ایک بھرپور پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وفاقی محتسب کے اقدامات اور نئے علاقائی دفاتر کے قیام سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں 12 نئے علاقائی دفاتر قائم کیے گئے، جس کے بعد اب ادارہ مرکزی دفتر سمیت ملک کے 28 شہروں
میں فعال ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کھلی کچہریاں، اوسی آر پروگرام، وٹس ایپ چینل، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال، اور سرکاری دفاتر کے معائنوں جیسے اقدامات سے عوام کو گھر کے قریب مفت انصاف مل رہا ہے۔ اس سال وفاقی محتسب سے ریلیف حاصل کرنے والوں کی تعداد 2.5 لاکھ سے تجاوز کرے گی، اور اگر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور بچوں کی شکایات شامل کی جائیں تو مجموعی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
وفاقی محتسب نے بتایا کہ ادارے نے اب تک 25 لاکھ 58 ہزار سے زائد گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا ہے، جو تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد کے لیے مفید ثابت ہوا ہے۔ فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح 93 فیصد سے زائد رہی، اور 45 فیصد سے زائد شکایات آن لائن موصول ہوئیں۔ پہلی بار اعلیٰ کارکردگی کے لیے ایوارڈز دیے جا رہے ہیں تاکہ افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے۔
Comments are closed.