پسنی ڈیسلینیشن پلانٹ کا تفصیلی معائنہ، ابتدائی ٹرائل کی تیاری

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر/پسنی (نامہ نگار): ایگزیکٹو انجینئر مومن بلوچ نے ڈائریکٹر گوادر پورٹ اتھارٹی امام بخش بزنجو اور انجینئر گلزار کے ہمراہ پسنی میں ڈیسلینیشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔

پلانٹ 2013 میں نصب ہوا تھا، تاہم عملی طور پر استعمال میں نہیں آیا۔ اس کی یومیہ پیداوار دو لاکھ گیلن پانی ہے۔ ٹیم نے بتایا کہ سسٹم مکمل طور پر محفوظ اور درست ہے۔ پلانٹ کو ابتدائی طور پر ٹرائل بیس پر فعال کیا جائے گا اور بعد ازاں تکنیکی خامیوں اور بہتری کے جائزے کے بعد گیونی منتقل کیا جائے گا تاکہ وہاں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ اقدامات حکومت بلوچستان اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر برائے پانی و بجلی نور الحق بلوچ کی نگرانی میں کیے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.