بلوچستان کے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا: وزیر اعلیٰ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 16 دسمبر:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے محدود وسائل کے باوجود بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو پورے صوبے کیلئے باعثِ فخر ہے۔
یہ بات انہوں نے عالمی شہرت یافتہ اسکواش کھلاڑی زبیر جہاں خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں زبیر جہاں خان نے وزیر اعلیٰ کو عالمی اسکواش مقابلوں میں اپنی شرکت اور کامیابیوں سے آگاہ کیا اور بلوچستان میں اسکواش کے فروغ کیلئے جہاں فیملی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعلیٰ نے زبیر جہاں خان کی عالمی سطح پر کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور حکومت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔ اس موقع پر زبیر جہاں خان نے وزیر اعلیٰ کو عالمی کھلاڑیوں کے دستخطوں پر مشتمل یادگاری شرٹ پیش کی۔
Comments are closed.