وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس 

24

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس

وزیراعظم نے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور اراکین کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

آپ کی کاوشیں علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی : وزیراعظم

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی : وزیراعظم

وزیراعظم کی دانش یونیورسٹی کی عمارت کو سادہ اور پر وقار طرز پر تعمیر کرنے کی ہدایت

دانش یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار کی ریسرچ اور فیکلٹی کو تعینات کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے : وزیراعظم

دانش یونیورسٹی کی تعمیر کے حوالے سے اچھی شہرت اور متعلقہ تجربہ رکھنے والے کنٹریکٹرز کو پری-کوالیفائی کیا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم کی دانش یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے ملک بھر کے دور دراز کے علاقوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لائق اور مستحق طلباء کو موقع دینے کی ہدایت

سرکاری اسکولوں میں دانش یونیورسٹی کے حوالے سے آگہی پھیلانے کی ہدایت

اجلاس کو دانش یونیورسٹی کے حوالےسے جاری کام پر بریفنگ

دانش یونیورسٹی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے : بریفنگ

دانش یونیورسٹی کا چارٹر وزارت قانون و انصاف سے منظور ہو چکا ؛ منظوری کے لئے کابینہ اور پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گا : بریفنگ

دانش یونیورسٹی کے حوالے سے ملک بھر میں آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے : بریفنگ

دانش یونیورسٹی میں ابتدائی طور پر عصری تقاضوں سے ہم اہنگ سینٹر آف ایکسیلینس قائم کیا جائے گا : بریفنگ

ملک بھر کے مستحق طلباء کے لئے دانش یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے ٹریننگ کیمپس شروع کئے جائیں گے : بریفنگ

یونیورسٹی کے ایکڈمک ویژن کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین تعلیم سے رابطہ کیا گیا ہے : بریفنگ

اجلاس میں وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، تربیت وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ، اراکین اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Comments are closed.