بارکھان کے علاقے تکھڑا میں تیرانی برادری اور کرمدانی برادری کے درمیان آج صبح مورچہ بندی کی اطلاع موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ فوری حرکت میں آ گئی

27

بارکھان: بارکھان کے علاقے تکھڑا میں تیرانی برادری اور کرمدانی برادری کے درمیان آج صبح مورچہ بندی کی اطلاع موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ فوری حرکت میں آ گئی۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو کی ہدایت پر انچارج کیو آر ایف نور احمد کھیتران اور انچارج کھٹا چوکی نیاز احمد کھیتران نے نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران دونوں اطراف سے قائم کیے گئے مورچے ختم کر کے مسمار کر دیے گئے، جس کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورتحال بحال کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Comments are closed.