چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے امراضِ قلب ہسپتال گلگت کا دورہ کیا

33

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے امراضِ قلب ہسپتال گلگت کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر سیکریٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، جاری ترقیاتی کاموں اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو تفصیلی بریفنگ دی۔چیف سیکریٹری نے امراضِ قلب ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور صحت کے شعبے میں جاری اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ہسپتال کے انتظامی و طبی امور میں مزید بہتری لائی جائے۔اسموقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.