صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے زیارت، ہرنائی اور سنجاوی سے آئے ہوئے مختلف علاقوں کے معززین اور عوامی نمائندوں نے ملاقات کی

29

کو ئٹہ15 دسمبر: صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے زیارت، ہرنائی اور سنجاوی سے آئے ہوئے مختلف علاقوں کے معززین اور عوامی نمائندوں نے ملاقات کی اس موقع پر پرسنل سیکرٹری موسیٰ کاکڑ اور اسٹاف آفیسر کمال اختر بھی موجود تھے ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش بنیادی مسائل، عوامی مشکلات اور ترقیاتی امور سے صوبائی وزیر کو تفصیلاً آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے عوام کے مسائل پوری توجہ اور تحمل سے سنے اور ان کے بروقت حل کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو بعض مسائل پر فوری کارروائی اور عملی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں حاجی نور محمد دمڑ کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں اور شہریوں سے براہِ راست ملاقاتوں کا مقصد عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانا اور مسائل کو جڑ سے حل کرنا ہے۔ ملاقات کرنے والے وفود نے صوبائی وزیر خوراک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

Comments are closed.