جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اختتام پذیر، نوابزادہ جعفر خان مگسی فاتح قرار
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 15 دسمبر:
اکیسویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اتوار کی شام اختتام پذیر ہوگئی، جس کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل تھے۔ تاریخی جیپ ریلی میں نوابزادہ جعفر خان مگسی نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ریلی دیکھنے کے لیے جھل مگسی اور ملحقہ علاقوں کے سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت ملک بھر سے ہزاروں شائقین موجود تھے، جنہوں نے صحرائی ٹریک پر ریسرز کی کارکردگی کو خوب سراہا۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان نے تمام ریسرز کے لیے ایک کروڑ روپے (Rs 10 million) نقد انعام کا اعلان کیا اور مختلف کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔ گورنر جعفر خان مندوخیل نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر نوابزادہ جعفر خان مگسی کو ٹرافی پیش کی۔
تقریب میں وفاقی وزیر نوابزادہ خالد مگسی، وفاقی وزیر تجارت میر جام کمال، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت نے جیپ ریلی کے وقار اور جوش میں اضافہ کیا۔
Comments are closed.