ڈی جی اے این ایف کا بلوچستان میں انسدادِ منشیات مہم 2025–26 کے تحت دورہ، پیشگی حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ

29

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 15 دسمبر:
ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید، ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے بلوچستان کے مغربی اور دور دراز علاقوں کا دورہ کیا جہاں ممنوعہ فصلوں کی غیر قانونی کاشت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ یہ دورہ سالانہ پوست تلفی مہم 2025–26 کے تناظر

میں کیا گیا۔

ڈی جی اے این ایف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں برس غیر قانونی فصلوں کو اگاؤ کے مرحلے پر ہی ختم کیا جائے گا تاکہ بعد ازاں تیار فصلوں کی تلفی کی ضرورت نہ پڑے۔

غیر قانونی کاشت کے خطرے سے دوچار علاقوں کی بروقت اور درست نشاندہی کے لیے صوبائی سطح پر مشترکہ ٹاسک فورسز تشکیل دی گئی ہیں۔ نگرانی کے لیے ایک مربوط چیکنگ سسٹم قائم کیا جائے گا جبکہ سیٹلائٹ امیجری، زرعی ڈرونز، ٹریکٹرز اور جراثیم کش اسپرے استعمال میں لائے جائیں گے۔

میڈیا اور ریاستی اداروں کے ذریعے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی جائے گی اور مقامی عمائدین کے ساتھ جرگوں کے ذریعے غیر قانونی فصلوں کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ڈی جی اے این ایف کا دورہ اس امر کا مظہر ہے کہ حکومتِ پاکستان منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے پیشگی، مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کے عزم پر قائم ہے۔

Comments are closed.