پشاور: آفاق کی سہ روزہ تربیتی ورکشاپ سے پری اسکول اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنیں

25

رپورٹ

پشاور، 14 دسمبر 2025:
پشاور ریجن کی ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کی قیادت میں، مبارک بادشاہ کے زیرِ اہتمام، پشاور کے پری اسکول اساتذہ کے لیے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

ورکشاپ کا مقصد ابتدائی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا تھا، کیونکہ ابتدائی تعلیم تعلیمی نظام کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔ پروگرام کے دوران اساتذہ کو جدید تدریسی حکمت عملی، بچوں کی نفسیات، اور مؤثر تدریس کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔

تربیت کے مربیان میں احمد یار (ریجنل ہیڈ، آفاق) اور عدنان امین شامل تھے، جنہوں نے اپنی جامع اور مؤثر تربیت کے ذریعے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا۔

ورکشاپ کے تیسرے روز اختتامی تقریب میں اسناد کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر محمد ندیم (سینئر نائب صدر، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) اور مقتصد احسن (جنرل سیکریٹری، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور آفاق کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی پشاور میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے آفاق کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Comments are closed.