سکرنڈ اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی (SUP) کے کارکنان کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف تعلقہ سکرنڈ SUP کی جانب سے احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا گیا

24

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
سکرنڈ اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی (SUP) کے کارکنان کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف تعلقہ سکرنڈ SUP کی جانب سے احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا گیا۔ایوب کوسو، غلام مصطفی کیریو، آکاش لاکو، پرویز سومرو، مہران لنڈ اور شمعیلا کیریو کی قیادت میں جی ایم سید چوک شہباز شاخ سے ریلی نکالی گئی، جو سکرنڈ تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔ مظاہرے میں سینکڑوں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے جنہوں نے سکرنڈ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ شہر میں قیام امن کو یقینی بنایا جائے اور SUP کے پرامن کارکنان پر داخل کیے گئے جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ قائدین کا کہنا تھا کہ سکرنڈ میں روزانہ کی بنیاد پر چوریاں، ڈکیتیاں اور وارداتیں ہورہی ہیں، مگر پولیس اصل مجرموں کو پکڑنے کے بجائے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے SUP کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ناانصافیوں کا نوٹس لیں، بصورت دیگر قومی شاہراہ بند کرنے اور شہر گیر ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments are closed.