کراچی یونائیٹڈ رنرز کلب کے زیراہتمام انٹرا کلب رننگ ایونٹ کا انعقاد

31

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونائیٹڈ رنرز کلب کے زیراہتمام ڈی ایچ اے، کراچی میں انٹرا کلب رننگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں 100سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا ۔ ایونٹ میں خاص طور پر 10 کلومیٹر ریس کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ نوجوان ایتھلیٹس کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے میں آئے ۔ خاص طور پر بلو کیٹیگری میں شاندار مقابلہ ہوا ۔اس کیٹگری میں عبدالرحمن سے کامیابی حاصل کی ۔دیگر کیٹگریوں میں محمد طاہر عباس، محمد عبید، حکمت یار لالا، محمد عباس، انعام خان نے کامیابی حاصل کی ۔ایونٹ کے اختتام پر ہر کیٹیگری کے فاتحین ٹرافی، کیش انعام اور میڈل سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے سی ای او رئیس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں میراتھن ریس کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔اس طرح کے ایونٹس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے اور وہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بھی تیار ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم حکومتی سطح پر بھی ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے ۔رئیس خان نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح محنت کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھانے کا سلسلہ جاری رکھیں ۔کراچی یونائیٹڈ رنرز کے کپتان زاہد کل نے کہا اس مقابلے کا مقصد شہر میں مثبت اسپورٹس کلچر کو مضبوط بنانا، کمیونٹی میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کے لیے مقابلہ جاتی مواقع فراہم کرنا تھا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور تمام مقابلے شاندار جذبے کے ساتھ ہوئے۔ ایسے پروگرامز کمیونٹی کو جوڑتے ہیں اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیتے ہیں۔

Comments are closed.