وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے،صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی

28

نصیر آباد ۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)

صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے منشور عوامی خدمت، تعلیم، صحت اور روزگار رہا ہے، اور ہم اسی وژن پر عمل پیرا ہیں۔ صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو ملک کا سرمایہ سمجھا ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ بلوچستان کے ہر نوجوان کو باعزت روزگار میسر ہو۔ محکمہ لیبر کے تحت شفاف اور میرٹ پر اقدامات جاری ہیں جن سے ہزاروں نوجوان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وہ دن رات کوشاں ہیں، اور پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ہی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں ہے۔

Comments are closed.