لورالائی پولیس نے شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں اور کالے پیپر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی

25

لورالائی 14دسمبر  2025 پولیس کی کالے شیشوں والی گاڑیوں اور کالے پیپر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی ہدایات پر، ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیر نگرانی لورالائی پولیس نے شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں اور کالے پیپر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی انسپکٹر ہمایوں ناصر، سی آئی اے انچارج لورالائی سب انسپکٹر محمد انور جلالزئی، ایس ایچ او تھانہ صادق علی شہید صدر سب انسپکٹر محمد اکرم حمزازئی، ٹریفک انچارج سب انسپکٹر منظور حسنی، سی آئی اے اسٹاف، ایگل اسکواڈ اور ٹریفک اسٹاف نے حصہ لیا۔پولیس نے لورالائی شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے شیشے اتارے اور متعدد گاڑیوں کے چالان کیے، جبکہ کالے پیپر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان نے کہا کہ عوام کالے شیشوں اور بلیک پیپر کے استعمال سے اجتناب کریں۔ اگلے مرحلے میں بغیر مکمل کاغذات والی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا، جبکہ اگر دکانداروں نے بلیک پیپر کی فروخت کا عمل ترک نہ کیا تو ان کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.