بلوچستان کے تاریخی شہرقلات میں ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے بچوں کو قطرے پلاکر چار روزہ پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

30

بلوچستان کے تاریخی شہرقلات میں ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے بچوں کو قطرے پلاکر چار روزہ پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ قائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمداقبال نورزئی اسسٹنٹ کمشنر قلات طاہر سنجرانی پولیو فوکل پرسن وحید بلوچ ٹی ایس اے ڈبلیو ایچ او قلات عمیراحمد ٹی ایس اے خالق آباد عبدالمالک نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور فنگر مارکنگ کی۔
قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اقبال نورزئی نے ڈپٹی کمشنر کو چار روزہ پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 15دسمبر 2025 سے شروع ہوکر18 دسمبر2025 تک جاری رہیگا پورے ضلع کے 19 یونین کونسلز میں39636 بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر منیر درانی نے کہاکہ پولیو ٹیمیں گھرگھر جاکر پانچ سال تک کےتمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ایریا سپروائزرز ٹیموں کی اچھی طرع نگرانی کریں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے والدین سیاسی سماجی کارکنان علماء کرام شعراء ادباء اور صحافی برادری اپنا مثبت کردار ادا کریں
پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل ہم سب کا بنیادی مقصد ہے

Comments are closed.