بلوچستان بھر کی طرح سبی میں بھی گرینڈ الائنس بلوچستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سبی پریس کلب میں اپنے جائز مطالبات کے حق میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
سبی(عباس چشتی) بلوچستان بھر کی طرح سبی میں بھی گرینڈ الائنس بلوچستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سبی پریس کلب میں اپنے جائز مطالبات کے حق
میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے صدر گرینڈ الائنس سبی خدا بخش سیلاچی سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کیا پریس کانفرنس میں مختلف ملازمین تنظیموں نے بھرپور شرکت کی، جن میں ریلوے لیبر یونین، لائیو اسٹاک ایمپلائز، سی اینڈ ڈبلیو ایمپلائز، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن (ضلعی و ڈویژنل قیادت)، آئینی ایریگیشن ایمپلائز یونین، وطن ٹیچر ایسوسی ایشن، ایپکا، بنگلزئی پروفیسرز ایسوسی ایشن، ڈرافٹ مین ایسوسی ایشن، پینشنرز ایسوسی ایشن اور ایگریکلچر ورکرز یونین کی قیادت اور ممبران شامل تھے
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ گرینڈ الائنس بلوچستان اور حکومت بلوچستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت اور مشترکہ سفارشات، جن پر وزیر خزانہ کی سربراہی میں دستخط بھی ہوچکے ہیں، کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ کے بعد کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے اور فوری طور پر منظور کیا جائے
انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قائم کردہ کمیٹی، جس میں شعیب احمد نوشیروانی، میڈم راحیلہ درانی، بخت محمد کاکڑ اور سید اقبال شاہ شامل ہیں، کی مرتب کردہ سفارشات کو فوری طور پر منظور کریں اور وفاق کی طرز پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے مقررین نے کہا کہ کہ 17 دسمبر کو مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جائیگی
Comments are closed.