اعلیٰ کا رکر دگی پرافسران وعملے کی حو صلہ افزا ئی ایک ضروری عمل ہے۔ وفاقی محتسب
پشاور( ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ اداروں میں اعلیٰ کا رکر دگی کا مظا ہر ہ کر نے والوں کی حو صلہ افزا ئی اور ایوا رڈز دینے سے افسران و عملے میں زیا دہ سے زیا دہ کام کر نے کا جذ بہ پروان چڑ ھتا ہے۔ وہ گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے علا قا ئی دفتر پشا ور میں وفاقی محتسب کے صو بہ خیبر پختونخواہ کے علا قا ئی دفاتر میں بہتر ین کا رکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران اور عملے کو ایوا رڈ دینے کے مو قع پر ایک سا دہ مگر پر وقار تقر یب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقر یب میں علا قا ئی دفتر پشا ور، ایبٹ آ باد، سوات اور ڈیرہ اسما عیل خان کے افسران اور ایوا رڈ یا فتگان نے شر کت کی۔وفاقی محتسب نے ادارے کے افسران اور عملے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آ پ لو گوں کی محنت اور لگن سے یہ ادارہ مسلسل تر قی کر رہا ہے۔ آپ اسی جذ بے سے خدمات سر انجام دیتے رہیں تا کہ عام آدمی کی شکا یات کا جلد ازالہ ہوتا رہے اور ادارے پر لوگوں کا اعتماد قا ئم رہے۔وفاقی محتسب نے بتایا کہ اس سال وفاقی محتسب پا کستان کی طر ف سے مجمو عی طور پر 9.46 ارب روپے ما لیت کے تنا زعات کے فیصلے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران دو لاکھ 42 ہزار سے زا ئد فیصلے کئے جا چکے ہیں، تو قع ہے کہ اس سال شکا یات کی کل تعداد اڑھائی لا کھ سے بڑ ھ جا ئے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب کی تاریخ میں پہلی با ر اعلیٰ کارکردگی کا مظا ہر ہ کر نے والوں کو شیلڈوں اور تعر یفی اسناد سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز خا لصتاً میرٹ اور تسلسل سے نما یاں کا رکر دگی کی بنیا د پر دئیے گئے جس کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے افسران و عملے کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لینے کے لئے سخت معیارات مقرر کئے تھے جن میں شکا یات کی وصولی، فیصلوں کی تعداد، کھلی کچہریوں کا انعقاد، وفاقی دفا تر کے معا ئنے اور ان کے مثبت اثرات وغیرہ شا مل تھے۔
Comments are closed.