پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پہاڑوں کے عالمی دن پر پیغام

29

لاہور11 – دسمبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو خوبصورت پہاڑوں سے نوازا ہے اور ہم سب پر فرض ہے کہ ان کا تحفظ کریں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہاڑوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ پہاڑہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں۔ عالمی سطح پر لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لئے اہم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت پہاڑی علاقوں خصوصاً مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کررہی ہے۔ مری میں تمام غیرقانونی ہوٹل اور تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاح کا بے پناہ پوٹیشنل پوشیدہ ہے۔ پنجاب صحراؤں، پہاڑوں، جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پہاڑ موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثرہورہے ہیں اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔

Comments are closed.