نگران وزیر اعلیٰ نے سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار بہتر بنانے پر زور دیا

29

 گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی بریفنگ کے دوران کہا کہ تعلیم خصوصاً بنیادی نظام تعلیم کسی بھی قوم کے روشن مستقبل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے سرکاری سکولوں کے خراب نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری سیاسی مداخلت کا خاتمہ اور اساتذہ کی کارکردگی میں بہتری کے اقدامات ضروری ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غریب والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں بھاری فیس دینے پر مجبور ہیں، اس لیے سرکاری سکولوں کا معیار بہتر بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی تربیت، موثر مانیٹرنگ سسٹم، اور ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی پر سخت عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے گلگت بلتستان میں 4 دانش سکولوں کی منظوری کو اہم اقدام قرار دیا اور کہا کہ نئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کے بجائے ہیومن ریسورس پر توجہ دی جائے تاکہ اساتذہ کی کمی اور غیر فعال سکولوں کی بحالی ممکن ہو۔

Comments are closed.