ضلع بارکھان میں قومی انسداد پولیو مہم دسمبر 2025 کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا

25

بارکھان 11 دسمبر: ضلع بارکھان میں قومی انسداد پولیو مہم دسمبر 2025 کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی، جس میں محکمہ صحت کے افسران اور مہم سے وابستہ عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر مجیب بگٹی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ماجد امین، ڈی ایس او ڈاکٹر شاہ زمان حسنی، سی سی او عبدالغنی، اے ایس وی نیاز احمد اور تمام یوسی ایم اوز بھی موجود تھے۔ ڈی ایچ او نے بریفنگ میں بتایا کہ مہم کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، جن میں ٹیموں کی تربیت، ویکسین کی دستیابی، فیلڈ پلان، مانیٹرنگ اور سیکیورٹی کے امور شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ضرور پولیو کے قطرے پلوا کر اس قومی مقصد میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور معاون ادارے بھرپور انداز میں مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

Comments are closed.