پیرا میڈیکل اسٹاف استامحمد کے انتخابات، معشوق علی جمالی بلا مقابلہ صدر منتخب

30

استا محمد۔رپورٹ عبداللہ مگسی۔

استا محمد میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے انتخابات کے سلسلے میں آج سردار یار محمد جمالی میموریل ہسپتال (لیبر ہسپتال) میں کاغذاتِ نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا عمل مکمل کیا گیا۔ مقررہ وقت تک صرف ایک ہی امیدوار معشوق علی جمالی کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد اکبر لاشاری نے انہیں بلا مقابلہ پیرا میڈیکل اسٹاف استا محمد کا صدر منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین، الیکشن کمیٹی کے اراکین اور دیگر افراد کی بڑی تعداد موجود تھی اور انھوں نے نو منتخب صدر معشوق علی جمالی کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔ نو منتخب صدر معشوق علی جمالی نے اپنے پیرا میڈیکل اسٹاف اور مبارک باد دینے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیرا میڈیکل اسٹاف نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ میں ان کی توقعات پر پورا اترے کی ہر ممکن کوشش کرونگا اور ان کو درپیش مسائل کے حل، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی جدوجہدکرنے کی کوشش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے ان کے جائز حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔
شرکاء نے معشوق علی جمالی کے بلا مقابلہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔

Comments are closed.