موسمیاتی تبدیلی اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،اس سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی، ڈاکٹر مصدق ملک

29

 اسلام آباد۔10دسمبر :وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،اس سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں یو کے پاکستان گرین کمپیکٹ لانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔معاہدے کے تحت گرین کمپیکٹ کے تحت پاکستان اور برطانیہ ماحول دوست پالیسیوں میں باہمی تعاون بڑھائیں گے۔اس موقع پروفاقی وزیرڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان موسمیاتی تعاون میں بہترین تجربات شیئر کریں گے،نجی سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،اس سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔

Comments are closed.