تنازعہ کشمیر پر قومی یکجہتی کی ضرورت ، جنوبی ایشیا میں امن کے لئے عالمی سطح پر تنازعہ کشمیر کے حل کی بات ہورہی ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام
اسلام آباد۔10دسمبر :وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،معرکہ حق کے بعد دنیا بھر میں اب جنوبی ایشیا میں امن کے لئے تنازعہ کشمیر کے حل کی بات ہورہی ہے،بھارتی چینلز پاکستان میں ایک قیدی کی بات کرنے کے بجائے غیر قانونی زیر تسلط کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر کشمیر کے لئے آواز اٹھائی ہے۔بدھ کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا چاہیے، اس بارے سنجیدگی دکھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن بنایا جارہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آزاد کشمیر میں تھا کہ خبر آئی کہ انڈیا پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے،ہمارے آباﺅ و اجداد نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا،کشمیر کے ساتھ ہمارادلی لگاﺅ ہے،کشمیر ی 70 سال سے ظلم و جبر برداشت کررہے ہیں،جیلوں میں کشمیریوں نے شہادت پائی ،کشمیریوں کی پاکستان سے محبت آج بھی قائم ہے،ہمیں ڈٹ کر کشمیریوں کی جر?ت وبہادری کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو جو سبق انڈیا کو ملا اس کے بعد وہاں کے لوگوں کا حوصلہ بڑھا،عالمی برادری کو اس کے بعد ادراک ہوا کہ خطے کے امن کے کئے اس مسئلہ کو حل کیاجانا چاہیے،اس سے ہمیں بھی حوصلہ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں نہ ہوتیں تو انجام کیاہوتا،یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ اپنے سے کئی بڑی فوج کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اب یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ جنوبی ایشیامیں امن کے لئے تنازعہ کشمیر کو حل کیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،انڈیا کے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر پر سیاست سے اجتناب کرنا چاہیے،یوم یکجہتی کے موقع پر تمام جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ مل کریوم یکجہتی کشمیر منائیں،آزادکشمیر میں نئی حکومت سے اعتماد بڑھ رہا ہے،ان کے ہر پروگرام میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند ہورہے ہیں جو مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جماعتوں سے بالاتر ہے،ہمیں دنیا کو دکھانا ہوگا کہ اس کاز کے لئے ہم سب ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کا کردار بھی قابل تحسین ہے،حریت رہنماﺅں نے کشمیر کاز کے لئے زندگیاں وقف کی ہی
Comments are closed.