سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس کمشنر مکران آفس میں منعقد ہوا

29

تربت10 دسمبر2025 ۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس کمشنر مکران آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مکران ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ ، ایڈیشنل کمشنر پولیٹیکل سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کمشنر مکران نے اس امر پر زور دیا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت 2026–2027 کی تشکیل کے لیے کنسیپٹ پیپرز (Concept Papers) مقررہ وقت کے اندر جمع کرانا نہایت ضروری ہے۔
اس سلسلے میں تمام اضلاع کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ریونیو ایڈمنسٹریشن سے متعلق مجوزہ اسکیموں کے کنسیپٹ پیپرز یکم جنوری 2025 تک اس دفتر میں ضرور جمع کرانے جائیں

Comments are closed.