پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: 52 شہروں میں منصوبے، 30 جون تک تکمیل کا ہدف
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 10 دسمبر — وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں پہلے مرحلے کی تفصیلی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں صوبے کے 52 شہروں میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کی تاریخ 19 دسمبر 2025 اور تکمیل کی حتمی تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت گلیوں، پارکس، سیوریج اور ڈرینج سسٹم کی جامع اپ گریڈیشن جاری ہے۔ صوبے کے شہری علاقوں میں یکساں ترقی کے لئے مجموعی طور پر 304 ارب روپے کی لاگت سے منصوبوں پر کام ہوگا، جن میں سے 166 ارب روپے کے منصوبے منظور ہو چکے ہیں۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز فلوٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ 10 کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ 53.5 ارب روپے کی لاگت سے 10 اہم منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں شامل 10 شہر:
بورے والا، خانیوال، لالہ موسیٰ، میلسی، سلانوالی، وہاڑی، اٹک، لیہ، علی پور اور جڑانوالہ۔
منصوبے میں شامل کام:
3497 کلومیٹر سیوریج لائنز
181 کلومیٹر ڈرینج سسٹم
56 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز
61 ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن (گنجائش 2114 کیوسک تک بڑھ جائے گی)
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سب سے زیادہ خستہ حال اور متاثرہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر و مرمت فراہم کی جائے، جبکہ نکاسی آب کے منصوبے مون سون سے قبل لازمی مکمل کیے جائیں۔
Comments are closed.