گورنر بلوچستان کا عالمی انسداد بدعنوانی دن پر پیغام

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 9 دسمبر 2025: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے عالمی انسداد بدعنوانی دن کے موقع پر کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو کسی بھی ملک یا صوبے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ہماری روزمرہ زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کرتی ہے اور کسی بھی قوم کی ترقی اور شہریوں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے بدعنوانی کا خاتمہ اولین شرط ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (NAB) بدعنوانی کے خاتمے میں پرعزم ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومتی اور انفرادی سطح پر مشترکہ شعوری کوششیں ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد بدعنوانی کا یہ عالمی دن ہمیں بدعنوان عناصر کے خاتمے اور شفاف، خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے اپنے عزم کو تجدید کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، احتساب اور خود ذمہ داری کے اقدامات سے نہ صرف حکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی بھی آئے گی۔

Comments are closed.