کوئٹہ سے خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مائنز اونر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

29

کوئٹہ سے خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مائنز اونر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد نے کانکنی کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں چیمبر آف مائنز کے قیام، اراضی کی فراہمی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مائننگ سیکٹر صوبے کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، سرمایہ کاروں اور ورکرز کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ شفافیت، جدید نظام اور کانکنوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفد نے چمالنگ اور دکی میں ریسکیو سینٹر کے قیام پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں صوبائی وزرا اور متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

Comments are closed.