اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 9 کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار، 51.64 کلوگرام منشیات برآمد

37

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد/راولپنڈی/کوئٹہ/لاہور، 09 دسمبر — اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران 9 آپریشنز میں 2 غیر ملکیوں اور 2 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 51.64 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

کارروائیوں کی تفصیل:

بین الاقوامی کارروائی:

چکلالہ گیریژن راولپنڈی: برطانیہ سے آنے والے پارسل سے 12 گرام ویڈ برآمد۔

ملکی کارروائیاں:

G-11 اسلام آباد: یوگنڈا نژاد خاتون سے 300 گرام آئس اور 3 گرام کوکین۔

ایکسپریس وے فیض آباد: نائجیرین باشندے سے 150 گرام آئس اور 2 گرام کوکین۔

بَلِیلی کوئٹہ: ٹریکٹر ٹرالی سے 30 کلوگرام چرس، ملزم گرفتار۔

بَلِیلی کوئٹہ: گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد۔

آر سی ڈی روڈ حب: فیکٹری کے قریب مسافر سے 2 کلوگرام آئس۔

بند روڈ لاہور: موٹر سائیکل سوار مرد و خاتون سے 1.075 کلوگرام چرس اور 100 گرام آئس۔

بین الصوبائی کارروائیاں:

موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد: گاڑی سے 7.2 کلوگرام چرس۔

سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد: دو ملزمان سے 4.8 کلوگرام افیون۔

تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج، تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.